ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / میں یوپی اے اوراین ڈی اے کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گیا ہوں:وجے مالیا 

میں یوپی اے اوراین ڈی اے کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گیا ہوں:وجے مالیا 

Sat, 04 Feb 2017 11:17:48    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )قرض کے معاملے میں پھنسے شراب کاروباری وجے مالیا نے آج ٹوئٹ کرکے اپنی حالت بتانے کی کوشش کی ہے۔سیاسی پارٹیوں پر حملہ بولتے ہوئے مالیا نے لکھا ہے کہ وہ این ڈی اے اور یو پی اے کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گئے ہیں، جس میں کوئی ریفری نہیں ہے۔دراصل، کچھ دنوں پہلے بی جے پی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ پر بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ کاروباری وجے مالیا کو 9000کروڑ روپے کا قرض دلانے میں سابق وزیر اعظم سنگھ نے مدد کی تھی۔پارٹی نے وجے مالیا کے ساتھ ان دونوں کے مبینہ خط و کتابت کی معلومات بھی دی تھی اور تمام خطوط بھی میڈیا کے سامنے پیش کیاتھا۔غور طلب ہے کہ بینکوں سے 9000کروڑ روپے کے قرض ڈیفالٹ کے معاملے میں کنگ فیشر ایئر لائنز کے مالک ملک چھوڑ کر گزشتہ سال برطانیہ چلے گئے تھے ۔بی جے پی نے اس رپورٹ کا دعوی کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ بند پڑی کنگ فشر ایئر لائنز کے مالک وجے مالیا نے قرض کے لیے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو 2011اور 2013میں خط لکھا تھا۔خطوط میں مبینہ طور پر وجے مالیا نے کنگ فیشر کے لیے بینکون کے کنسورٹیم سے قرض دلانے کے معاملے میں تیزی لانے کی درخواست کی تھی۔بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے سوالیہ انداز میں پوچھاکہ مالیا کو اتنی بڑی رقم کہاں سے ملی ؟ کیا ڈوبتے جہاز (کانگریس)نے ڈوبتی ایئر لائنز (کنگ فیشر )کی مدد کی؟پاترا نے یہ بھی کہا کہ حالانکہ سابقہ قرض مالیا نے نہیں چکایا تھا پھر بھی انہیں بار بار کیوں قرض دیا گیا؟۔


Share: